کاشتکار گندم کی کٹائی کا عمل فصل پکنے کے بعد شروع کریں،ترجمان محکمہ زراعت
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار گندم کی کٹائی کا عمل فصل کے پوری طرح پکنے کے بعد شروع کریں۔
گندم کی فصل کے دانے کو کاشتکار دانتوں تلے دبائیں، اگر کڑک کی آواز آئے تو یہ گندم کے پوری طرح پکنے کی علامت ہے ۔ گندم کی کٹائی، گہائی اور سنبھال سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران بے احتیاطی کرنے سے پیداوار میں 10تا12فیصد تک نقصانات کا سامنا بھی کرنے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔