آئی بی سی سی کے ای ڈی کا امتحانی سینٹرز کا دورہ ،انتظامات پر اظہار اطمینان

 آئی بی سی سی کے ای ڈی کا امتحانی سینٹرز  کا دورہ ،انتظامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی نے فیڈرل بورڈ کے زیرِ اہتمام ہونے والے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ امتحانات کے پہلے روز اسلام آباد کے ایف ٹین 2 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شفافیت، انصاف اور امتحانات کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے فیڈرل بورڈ کی جانب سے کیے گئے مؤثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امتحانی مرکز کے بہترین ماحول کی بھی تعریف کی، جس میں مناسب روشنی، صفائی اور نظم و ضبط شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں