کامسٹیک اور یونیورسٹی آف واہ کے مابین تعلیم کے فروغ کا معاہدہ
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور یونیورسٹی آف واہ کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
ایم او یو پر کامسٹیک کی جانب سے کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی-کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چو دھری اور یونیورسٹی آف واہ کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل الر نبی نے کیے ۔معاہدے کا مقصد اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ دونوں اداروں نے مشترکہ تعلیمی و تحقیقی پروگرامز، طلبہ اور محققین کے تبادلے، اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں علم کے فروغ پر اتفاق کیا۔