کنٹونمنٹ بورڈ کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

 کنٹونمنٹ بورڈ کا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

رینج روڈ ،پشاور روڈ ،بھاٹہ چوک روڈ ، الہ آباد،مصریال روڈ سے تھڑے ،ریڑھیاں اٹھا لیں

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار) ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے احکامات پر شعبہ انفورسمنٹ نے کینٹ کے مختلف کے علاقوں پشاور روڈ قاسم مارکیٹ اور چیئرنگ کراس میں انڈر پاسز کی تعمیر کا م شروع ہونے سے قبل تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے ، رینج روڈ ،پشاور روڈ ،بھاٹہ چوک روڈ ، الہ آباد روڈ ،مصریال روڈ، ڈھوک گجرا ماربل فیکٹری ایریا میں ریڑھیاں ، دکانوں کے باہر لگے سٹال ،تھڑوں پر لگی اشیاء شامل کو اٹھا لیا گیا ۔ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں