اسلام آباد ، 41 اشتہاریوں سمیت 45 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

 اسلام آباد ، 41 اشتہاریوں سمیت 45 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

684 افراد، 246گھروں، 19ہوٹلوں ، 312موٹر سائیکلوں،108 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے خلاف اسلام آباد پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے گئے ، سرچ آپریشنز تیز جبکہ معروف تاجر کے قتل میں ملوث خطرناک گینگ بھی دھر لیا گیا۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی اور نیلور پولیس ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1045 گرام چرس، 165 گرام ہیروئن، شراب، ایک پستول اور ایک کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے خصوصی مہم کے دوران 41 اشتہاری اور عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے ۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں کیے گئے آپریشنز کے دوران 684افراد، 246 گھروں ، 19ہوٹلوں، 72 دکانوں، 312موٹر سائیکلوں اور 108گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 23مشکوک افراد، دو گاڑیاں اور 28موٹر سائیکلیں مزید جانچ کے لیے تھانوں میں منتقل کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں