غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت
ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ،سکیورٹی صورت حال کا جائزہ
راولپنڈی(خبر نگار)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی زیرصدارت ریجنل پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس ہوا ، پولیس کے مختلف شعبہ جات کو آپریشنل رہنمائی فراہم کرنے اورپولیسنگ کے معیارات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ،غیر ملکی مقیم باشندوں کے خلاف موثر حکمت عملی کے تحت جعلی ویزہ و جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے ،ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سافٹ وئیر کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے تمام افراد کے ڈیٹا کو محفوظ کیا جائے، بین الصوبائی اوردریائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے سینئر افسران بذات خود نگرانی کریں ،ریجن بھر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، جرائم کی روک تھام، مؤثر پولیسنگ، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر تعینات چینی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں ، حساس مقامات کی نگرانی و اہم تنصیبات کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ اور پولیس کے مختلف شعبہ جات کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔