گورنر کے پی سے ندیم چن کی ملاقات ،رابطہ مہم،سیاسی حکمت عملی پر غور
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں عوامی مسائل کے حل اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔اس موقع پر پارٹی کے تنظیمی امور، عوامی رابطہ مہم اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔