وفاقی نظامت تعلیم میں پہلی مرتبہ مکمل وقتی فیلڈ مانیٹرنگ عملہ تعینات

 وفاقی نظامت تعلیم میں پہلی مرتبہ مکمل وقتی فیلڈ مانیٹرنگ عملہ تعینات

عملے کو موٹر سائیکل ، مانیٹرنگ ٹولز،ایپلیکیشنز سے لیس ٹیبلٹس فراہم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی نظامتِ تعلیم میں پہلی مرتبہ مکمل وقتی فیلڈ مانیٹرنگ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ، یہ عملہ ایک خصوصی سروس فراہم کنندہ کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہے اور وفاقی سیکرٹری تعلیم کی ہدایات پر دارالحکومت کے 432 سرکاری تعلیمی اداروں کی باقاعدہ نگرانی اور جانچ پڑتال کے لیے کام کر رہا ہے ۔ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کو موٹر سائیکلوں اور معیاری مانیٹرنگ ٹولز اور ایپلیکیشنز سے لیس ٹیبلٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ جامع اندرونی تربیت کے بعد، یہ عملہ فیلڈ وزٹس کر رہا ہے ، حقیقی وقت میں ڈیٹا جمع کر رہا ہے ، اور ایسے شواہد فراہم کر رہا ہے جو بروقت تشخیص اور اصلاحی اقدامات کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔سیکرٹری تعلیم کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک جائزہ اجلاس میں ابتدائی مانیٹرنگ رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فوری اصلاحی اقدامات کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ ابتدائی نتائج ہی بہتر فیصلوں اور تیز رفتار بہتری کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ MEAs کی کاوشیں گورننس کو مضبوط بنانے ، شفافیت کو فروغ دینے اور وفاقی نظامتِ تعلیم کے تحت سرکاری اسکولوں اور کالجوں کی ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں