جنگ بندی ، پاکستان کا سفارتی کردار قابل ستائش ، اسفن یار بھنڈارا
خطے میں بڑے تصادم کے خدشات کو ٹالنے میں مدد ملی،مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے امریکہ، اس کے اتحادیوں اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بروقت سفارتی کوششوں کا مثبت نتیجہ قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے ایک اہم مرحلے پر کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کیا، جس سے خطے میں بڑے تصادم کے خدشات کو ٹالنے میں مدد ملی۔انہوں نے وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت اور مربوط کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام فریقین کے ساتھ مؤثر رابطے کے ذریعے تحمل اور بات چیت کو فروغ دیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی دیرپا امن اور بامقصد مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔