منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بیروز گار افراد کو رکشے فراہم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب  سے بیروز گار افراد کو رکشے فراہم

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈنمارک کے صدر صبغت ریاض نے کہا ہے کہ ضرورت مندوں کی وقتی مدد کرنا نیکی ہے۔۔۔

 مگر بیروزگاروں کو مستقل روزگار مہیاء کرنا تاکہ وہ باعزت طریقے سے رزق حلال کمائیں اور اپنے بچوں کو پالیں، نیکی کا کمال ہے ، یورپ بھر میں ہمارا فلاحی نٹ ورک بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے، دین اور انسانیت کی خدمت کے حوالے سے طاہر القادری کی خدمات تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شمس آباد راولپنڈی میں بیروزگار افراد کو لوڈر رکشے دیتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں