آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا اور محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت، سینیٹر حافظ عبدالکریم
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے۔۔۔
آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم عالمی بحری گزرگاہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کی معیشت اور توانائی کی ترسیل کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو ہر صورت کھلا اور محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، اور اس مقصد کیلئے سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔