راجہ بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ جلد مکمل کیا جا ئے ، کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے راجہ بازار بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر کمشنر راولپنڈی کو متعلقہ افسران کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، فٹ پاتھوں کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنرنے کہا بیوٹیفکیشن کامنصوبہ جلد مکمل کیا جا ئے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔