پاکستان جلد خود ویکسین بنانے کے قابل ہو جا ئیگا، وزیر صحت

 پاکستان جلد خود ویکسین بنانے کے قابل ہو جا ئیگا، وزیر صحت

ملکی ادویات 51ممالک کو برآمد کی جا رہیں،ڈریپ کا دورہ، اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے لیے پرعزم ہے اور قومی ویکسین پالیسی کی منظوری ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل ہے ، اس پالیسی کے بعد پاکستان کو ویکسین تیار کرنے کا باقاعدہ اختیار حاصل ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک خود ویکسین بنانے کے قابل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کے دورہ کے دوران کیا جہاں ان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ڈریپ ڈبلیو ایچ او کے لیول تھری سٹیٹس کے حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات میں تیزی لائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پیش رفت کے بعد پاکستانی ادویات کو دنیا کے 150ممالک تک رسائی حاصل ہو سکے گی جبکہ اس وقت پاکستان کی ادویات 51 ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں