تعلیمی اداروں پر پروفیشنل ٹیکس ختم کیا جائے ، ایپسما

تعلیمی اداروں پر پروفیشنل  ٹیکس ختم کیا جائے ، ایپسما

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (پروفیشنل ٹیکس) وسیم حیدر سے ایپسماشمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد اورملک نسیم نے ملاقات کی۔۔۔

نجی تعلیمی اداروں پر عائد پروفیشنل ٹیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ابرار احمد نے نجی تعلیمی اداروں کو محکمہ ایکسائز کی جانب سے سالانہ ایک لاکھ روپے پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز جاری کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں مؤقف اختیار کیا کہ نجی تعلیمی ادارے کمرشل اسٹیبلشمنٹ کے زمرے میں نہیں آتے جبکہ محکمہ بلا امتیاز تمام اداروں کو یکساں نوٹسز جاری کر رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں