مری ،کاروبار 8بجے بند کرنے کیخلاف تاجروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

مری ،کاروبار 8بجے بند کرنے کیخلاف  تاجروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

مری (نمائندہ دنیا)مال روڈ پر کاروبار رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف تاجر برادری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔۔۔

 جس کے باعث شہر بھر کے تمام کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ، انجمن تاجران نے مرحبا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ،اس موقع پر انجمن تاجران کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ کاروبار کو رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے ،رہنماؤں نے کہا کہ دھرنے کو ختم کیا جا رہا ہے تاہم شٹر ڈاؤن ہڑتال بدستور جاری رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں