9لاکھ سے زائد معصوم بچوں کو فی سبیل اللہ خون فراہم کر چکے، ایدھی آف کشمیر

9لاکھ سے زائد معصوم بچوں کو فی سبیل  اللہ خون فراہم کر چکے، ایدھی آف کشمیر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) بانی و مرکزی صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان محمد حمید خان المعروف ایدھی آف آزاد کشمیر نے۔۔

 کہا ہے کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اب تک 9لاکھ سے زائد معصوم بچوں اور مریضوں کو فی سبیل اللہ خون فراہم کرچکا ہے، یہ ادارہ کسی دینی یا سیاسی جماعت کے ماتحت کام نہیں کر رہا بلکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں، حادثات کے زخمیوں، لاوارث مریضوں، بم دھماکوں کے متاثرین اور بالخصوص بارڈر لائن پر زخمی ہونے والوں کو مفت خون مہیا کر رہا ہے۔ وہ تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عطیہ خون و تقسیم عطیات کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں