بارانی یونیورسٹی میں یادگاری واک، فوج کو خراج تحسین
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں وائس چانسلر ڈاکٹر قمرالزمان کی قیادت میں معرکۂ حق اور ۔۔۔
آپریشن بنیانٌ مرصوص کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک یادگاری واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی افسران، طلبہ اور ملازمین نے شرکت کی۔ اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اُن شہداء اور قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔