اعلیٰ تعلیم کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے، لطیف اکبر

اعلیٰ تعلیم کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے، لطیف اکبر

یونیورسٹی ا ٓف کوٹلی کا اٹھائیسواں سینیٹ اجلاس، وی سی نے مسائل بارے آگاہ کیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قائم مقام صدر آزاد کشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت یونیورسٹی آف کوٹلی کا اٹھائیسواں سینیٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے قائمقام صدر اور سینیٹ کے دیگر ممبران کو بریفنگ دی اور جامعہ کوٹلی کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ قائمقام صدر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹرزکریا ذاکر کو ہدایت کی کہ جامعہ کوٹلی میں آرٹیفشل انٹیلجنس (AI)اور کلائیمیٹ چینج کے شعبہ جات قائم کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ جامعہ کوٹلی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل سکے اور اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں