مری، ہل سائید پر قائم عمارتوں کیخلاف آپریشن جاری، ہوٹل مسمار

مری، ہل سائید پر قائم عمارتوں کیخلاف آپریشن جاری، ہوٹل مسمار

دیگر ہوٹلوں،عمارتوں سے سامان منتقلی جاری، آئندہ مرحلے میں ڈیمالش کیا جائیگا

مری (نمائندہ دنیا) حکومت پنجاب کی جانب سے ایکوائر کی گئی 20کنال اراضی مال روڈ ہل سائیڈ پر قائم ہوٹلز کی عمارتوں کا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال کی زیر نگرانی کیا جا رہا ہے جس میں محکمہ مال، پولیس اور متعلقہ ادار بھی موجود ہیں، گزشتہ روز کارروائی کے دوران مزید ایک ہوٹل کی عمارت کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا گیا جبکہ دیگر ہوٹلوں اور عمارتوں سے سامان منتقل کرنے کا عمل بھی جاری رہا، آئندہ مرحلے میں انہیں بھی ڈیمالش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں