مون سون، پیشگی اقدامات، تیاریوں کا جائزہ اجلاس

مون سون، پیشگی اقدامات، تیاریوں کا جائزہ اجلاس

فلڈ پلان، عملے کی دستیابی، مشینری و آلات، ٹیموں کے باہمی رابطہ کار پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئندہ مون سون سے قبل سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز عبدالرحمن خان کی صدارت میں ہوا۔ فلڈ پلان، عملے کی دستیابی، مشینری و آلات، ٹیموں کے باہمی رابطہ کار، حساس اور نشیبی مقامات کی صورتحال سمیت فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مختلف اداروں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ عبدالرحمن خان نے کہا کہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے پیشگی منصوبہ بندی اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ضروری مشینری، ریسکیو آلات اور افرادی قوت کو فعال رکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں