راولپنڈی بورڈ ،انٹر میڈیٹ امتحانات ،انتظامات مکمل

 راولپنڈی بورڈ ،انٹر میڈیٹ امتحانات ،انتظامات مکمل

زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بوٹی مافیا،امتحانی بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے حکمت عملی طے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان کے شفاف اور فول پروف انعقاد کیلئے غیر معمولی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بوٹی مافیا اور امتحانی بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔ کمشنر راولپنڈی و چیئرمین تعلیمی بورڈ عامر خٹک نے کہا ہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے تمام امتحانی مراکز کی مسلسل آن لائن نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ موبائل انسپکٹرز، چیئرمین سکواڈ، ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں متحرک ہیں۔ دریں اثناء کنٹرولر امتحانات نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ٹیکسلا، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور دیگر امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور اُمیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات امتحانی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں