آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سکیورٹی اینڈ سٹرٹیجک لیڈرشپ ورکشاپ

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سکیورٹی اینڈ سٹرٹیجک لیڈرشپ ورکشاپ

200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ کی شرکت

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے زیرِ اہتمام نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹرٹیجک لیڈرشپ ورکشاپ کا شاندار انعقاد کیا گیا، پاکستان بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔ وائس چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبدالرحیم کی شرکا کے ساتھ خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اہم قومی اور سماجی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔خصوصی نشست میں ریاست سے محبت، وفاداری، قومی یکجہتی اور راز داری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ اسلام ریاست کے قیام کے بعد کسی گروہ یا فرقے کو خود ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کی عظیم فتح کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عسکری قوت کا اعتراف کیا جا رہا ہے ، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاکستان نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ شرکا نے وائس چانسلرز اور ماہرینِ تعلیم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے آئی ایس پی آر کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں