الاسکا بیٹریز،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

الاسکا بیٹریز،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہاکی کے فروغ اور ترقی کیلئے باہمی تعاون اور طویل المدتی اشتراک کو فروغ دینا ہے

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) الاسکا بیٹریز اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں ہاکی کے فروغ اور ترقی کیلئے باہمی تعاون اور طویل المدتی اشتراک کو فروغ دینا ہے ۔ تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، قومی کھلاڑیوں اور الاسکا بیٹریز کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔الاسکا بیٹریز کے چیئرمین ہارون محمود نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور قومی کھیل کی بحالی اور فروغ کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران دونوں اداروں کے نمائندگان نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور ملک میں ہاکی کے فروغ کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نمائندگان نے اس تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ قومی اور گراس روٹ سطح پر ہاکی کے فروغ کیلئے مثبت قدم ثابت ہوگا۔ تقریب میں موسی ہارون، الاسکا بیٹریز کے سی ای او محی الدین احمد ، سیکرٹری پاکستان سپورٹس بورڈ اورنگزیب کچھی ،وفاقی وزیر برائے ثقافت مہرین ساجد اور دیگر نے شرکت کی اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ، کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے اور پاکستان کا وقار بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں