مری ،پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو زخمی ،4گرفتار
تریٹ میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی
مری (نمائندہ دنیا) تھانہ مری کے علاقہ تریٹ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے جبکہ چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،ڈی پی او مری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج تریٹ کو پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی پولیس ٹیم کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے شہریوں کے تحفظ اور حقِ دفاع کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ طور پر ملزمان کی اپنی کراس فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت نوید سکنہ بھارہ کہو اور نبیل سکنہ کری روڈ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مزید دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جن میں عثمان حسن سکنہ بلال کالونی راولپنڈی اور واجد ملک سکنہ کشمیر شامل ہیں ۔