عیدالاضحی کی تعطیلات ،بغیر فیملی افراد کا مری میں داخلہ بند

عیدالاضحی کی تعطیلات ،بغیر فیملی افراد کا مری میں داخلہ بند

امن و امان ،ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ

مری (نمائندہ دنیا) عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی بڑی تعداد کی متوقع آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ مری نے شہر میں امن و امان ،ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ، عید کے دنوں میں مال روڈ اور شہر کے مرکزی علاقوں میں صرف فیملی سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ بغیر فیملی افراد کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد شہریوں اور سیاحوں کو بہتر محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور رش کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے بچاؤ ہے ،سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک اور سکیورٹی پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ شہر میں آمد و رفت معمول کے مطابق برقرار رکھی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں