راولپنڈی، مویشی منڈیوں میں سکیورٹی سخت ،250 اہلکار تعینات
پولیس افسران و اہلکار مختلف علاقوں میں لگائی گئی 8 منڈیوں میں فرائض انجام دے رہے
راولپنڈی (آن لائن) عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ، اس مقصد کے لئے راولپنڈی پولیس کے 250 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں، پولیس افسران و اہلکار مختلف علاقوں میں لگائی گئی 8 مویشی منڈیوں میں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں مویشی منڈیاں بھاٹہ چوک نزد کوہ نور ملز، نزد شریف ہسپتال سٹاپ واہ کینٹ، ٹمبر مارکیٹ روڈ ٹیکسلا، نزد فاطمہ جناح یونیورسٹی چکری روڈ، نزد منکیالہ پل کلر سیداں، گلیانہ روڈ نزد سلاٹر ہاؤس گوجر خان، ٹنگی روڈ کہوٹہ، منگال چوک کلر بائی پاس لگائی گئی ہیں ۔