ریلوے کلاس فور ملازمین کے ٹریولنگ الاؤنس کیلئے 7 کروڑ جاری
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وزارت ریلوے نے کلاس فور ملازمین کے 8سال سے واجب الادا ٹریولنگ الاؤنس کی ادائیگی کا آغازکردیا۔۔
، واجبات کی ادائیگی کے لیے 7 کروڑ روپے جاری، ملازمین میں خوشی کی لہر، وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ ریلوے کنٹریکٹرز کو بھی 29 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی، ملازمین کی تنخواہ کا چیک بھی ایڈوانس میں سٹیٹ بینک بھیج دیا گیا،بروقت ادائیگیاں اور مالی استحکام ریلویز میں بہتر نظم و نسق کی علامات ہیں،مالی اصلاحات کے ذریعے ادارے کو مستحکم بنانے کے مشن پر گامزن ہیں،اقدامات سے آپریشنل نظام میں اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔