حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام تقریب ، شہدائے حول کو خراج عقیدت
اسلام آباد (نامہ نگارخصوصی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر وشاخ اور جموں و کشمیر لبریشن سیل نے ممتا ز آزادی پسند کشمیری رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق ، خواجہ عبدالغنی لون اور ۔۔
شہدائے حول کو ان کی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔تقریب کے مقررین نے تحریکِ آزادی کشمیر اور حق خود ارادیت کے لیے بے مثال خدمات پر شہید رہنماؤں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔