محض شک کی بنا پر کسی مسا فر کو آ ف لوڈ نہ کیا جا ئے ،وفاقی محتسب

محض شک کی بنا پر کسی مسا فر کو آ ف لوڈ نہ کیا جا ئے ،وفاقی محتسب

وفاقی محتسب ٹیم کا دورہ ایئر پورٹ،مسافروں کیلئے سہولیات یقینی بنانیکی ہدایت

 اسلا م آباد(نامہ نگار )وفاقی محتسب نو ید کامران بلوچ کی ہدا یت پر ایڈوائزر میجر جنرل (ریٹا ئر ڈ) ہا رون سکندر پاشا کی سر برا ہی میں  معائنہ ٹیم نے گزشتہ روز اسلا م آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے بز رگ شہر یوں اور خوا تین کے لئے الگ کا ؤ نٹرز، الگ قطار بنا نے اوران کا سا مان اٹھا نے کے لئے مددگا ر فرا ہم کر نے کی ہدا یت کی۔ انہوں نے ایف آ ئی اے اور کسٹمز حکام کو ہدا یت کی کہ محض شک کی بنا پر مسا فروں کو تنگ نہ کر یں اور کسی مسا فر کو ٹھو س شوا ہد کے بغیر آ ف لوڈ نہ کیا جا ئے ۔  ٹیم نے کا رگو کے با ہر مسافروں کے بیٹھنے کے لئے منا سب انتظا مات کر نے ، ایک کیفے ٹیر یا اور کسی بینک کی برا نچ کھو لنے کی ہدایت کی۔ معا ئنہ ٹیم نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملا قات کرکے ان کی شکایات سنیں اور ایئر پورٹ انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں