عوام پاکستان پارٹی کو راولپنڈی میں تنظیم سازی میں مشکلات

عوام پاکستان پارٹی کو راولپنڈی میں تنظیم سازی میں مشکلات

انعام ظفر کو مرکزی نائب صدر بنانے پر کارکن ناراض، جلد تنظیم سازی مکمل کرلینگے،نذیر کشمیری

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) عوام پاکستان پارٹی کو ضلع راولپنڈی میں تنظیم سازی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا تعلق راولپنڈی سے ہونے کے باوجود تاحال ضلع راولپنڈی، تحصیلوں اور راولپنڈی سٹی میں مضبوط اور فعال تنظیمیں قائم نہیں کی جاسکیں۔ تنظیم سازی میں ناکامی کے باوجود مقامی رہنما چودھری انعام ظفر کو مرکزی نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔ چوہدری انعام ظفر کو پارٹی میں لوگوں کو شامل کرنے میں بھی ناکامی کا سامنا رہا، انہیں نائب صدر بنانے پر کارکنوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ عوام پاکستان پارٹی راولپنڈی کے سرکردہ رہنما نذیر کشمیر ی نے بتایا کہ مرکزی الیکشن ابھی ہوئے ہیں صوبائی سطح کے الیکشن باقی ہیں جس کے بعد ضلع، سٹی اور تحصیلوں میں تنظیم سازی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں