ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،کمشنرراولپنڈی

ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،کمشنرراولپنڈی

ہولی فیملی ہسپتال میں جاری کام، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ بیوٹیفکیشن منصوبوں کا دورہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہولی فیملی ہسپتال میں جاری واسا کے کام، راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ بیوٹیفکیشن منصوبوں کا دورہ کیا۔ کمشنر نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ہولی فیملی میں جاری کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو پریشانی سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جدید، صاف ستھرا اور خوبصورت کاروباری ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام کام مقررہ معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر مرحلے کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ دریں اثنا کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کیپٹن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے جلوسوں کے روٹس، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ پراجیکٹس اور ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ افسران نے جلوسوں کے راستوں پر صفائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، اسٹریٹ لائٹس، تجاوزات کے خاتمے ، ہنگامی طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں