علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سمسٹر خزاں کے داخلوں کا شیڈول جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز یکم جولائی 2026ء سے ملک بھر میں بیک وقت ہوگا۔ داخلوں کی یہ سہولت چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں بھی دستیاب ہوگی۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم جولائی سے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہوں گے۔