ایف ڈی ای کے تحت 500سیکنڈری سکول ٹیچرز کی تربیت آج شروع ہوگی

ایف ڈی ای کے تحت 500سیکنڈری سکول ٹیچرز کی تربیت آج شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت (ایم او ایف ای اینڈ پی ٹی)اساتذہ کے تربیتی پروگرام شروع کرے گی۔۔۔

جس کا مقصد فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے تحت تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔وزارت کے مطابق یہ ٹریننگ 8 جون کو شروع ہوگی اور اس میں 500 سیکنڈری سکول ٹیچرز اور 30 ماسٹر ٹرینرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام پریمیئر ڈی ایل سی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں