گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

ایس ایس پی آپریشنز کا گرجا گھروں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی رپورٹر، اے پی پی) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں موجود گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ادھر راولپنڈی پولیس نے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایات پر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے مثر انتظامات کیے ہیں۔ سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ عبادت گاہوں میں داخلے کیلئے مکمل باڈی سرچنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں