اکادمی ادبیات کے قیام کے پچاس سال ،یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب آج ہوگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے اکادمی کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجرا کی تقریب آج ہوگی۔ تقریب صبح 11 بجے شروع ہوگی۔۔۔
صدارت وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور نگزیب کھچی کریں گے ، مہمانانِ خصوصی میں چیئر پر سن اکادمی ادبیات پاکستان پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف، افتخار عارف ، عبد الحمید ، پروفیسر ڈاکٹر قاسم بگھیو اور پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقصود شامل ہوں گے ۔