بجٹ میں اشرافیہ کے بجائے غربا کو ریلیف دیا جا ئے ،جمعیت اہلحدیث
حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ،حافظ عبدالکریم
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ ایسے وقت میں پیش کرنے جا رہی ہے جب ملک کے عوام شدید مہنگائی کے دباؤ کا شکار ہیں ، بجلی ،گیس کے بڑھتے ہوئے بل،پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نئے عام شہری کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے ۔ بجٹ میں اشرافیہ کے بجائے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دیاجا ئے ۔انہوں نے زور دیا کہ اگر عوام کو فوری ریلیف نہ دیا گیا تو غریب عوام کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہوسکتی ہے اور معاشی دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے ، حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرے ۔
حافظ عبدالکریم