ایس ایس پی آپریشنز کا امام بارگاہوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے سلسلے میں شاہ اللہ دتہ اور۔۔۔
شکریال کی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات سمیت جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے ڈیوٹی پر مامور افسران سے ملاقات کی اور انہیں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔