راولپنڈی ،ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

 راولپنڈی ،ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

دو گینگز سے 6مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فون برآمد، مقدمات درج

راولپنڈی(این این آئی) راول ڈویژن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو گینگز کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران چھ مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینی گئی نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راول ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ رتہ امرال پولیس نے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں، چھینے گئے دو موبائل فونز اور 12 ہزار 600 روپے نقدی برآمد کی۔ اسی طرح تھانہ بنی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور چھینی گئی رقم 10 ہزار روپے برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں