اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن،15گرفتار

اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشن،15گرفتار

529افراد، 192گھرانوں اور 65گاڑیوں کی چیکنگ، 12موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور سکیورٹی کو مزید مثر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے جن کے دوران سینکڑوں افراد اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کیے گئے ۔ آپریشن کے دوران 529 افراد، 192 گھرانوں، 16 ہوٹلوں، 28 دکانوں، 196 موٹر سائیکلوں اور 65 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مزید جانچ پڑتال کے لیے 15 مشکوک افراد اور 12 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں