اسلام آباد پولیس کا کریک ڈان، 36جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈان، 36جرائم پیشہ عناصر گرفتار

منشیات، شراب اور اسلحہ برآمد، 23 اشتہاری مجرمان بھی قانون کی گرفت میں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 36 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات، شراب اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر تھانہ کراچی کمپنی، ترنول، انڈسٹریل ایریا، کورال، کرپا، ہمک اور پھلگراں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 200 گرام چرس، 130 گرام ہیروئن، 730 گرام آئس، 150 بوتل شراب اور چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ۔ اسی دوران اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی گئی خصوصی مہم میں 23 مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں