کامسٹیک، یمنی نرسز کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز

کامسٹیک، یمنی نرسز کیلئے  خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) نے جمہوریہ یمن کے طبی شعبے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پرائم انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اور۔۔۔

 یمن کے سفارتخانے کے اشتراک سے نرسنگ، مڈوائفری اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبوں میں خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 25 یمنی نرسز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پاکستان میں خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔ کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ یمن کو گزشتہ برسوں میں سنگین انسانی اور طبی چیلنجز کا سامنا رہا ہے ، ایسے میں صحت کے شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...