راول پارک کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

راول پارک کی تزئین و آرائش  کا کام تیزی سے جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی نے شہریوں کو صحت مند، سرسبز اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے راول پارک کی تزئین و آرائش،صفائی ستھرائی اور پارک سے منسلک نرسری میں پودوں کی بہتر نشوونما کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد حسن کی ہدایات پر راول پارک میں باغبانی کے جدید اصولوں کے مطابق مختلف اقسام کے موسمی اور سجاوٹی پودوں کی نگہداشت کا عمل جاری ہے ۔ داخلی و خارجی راستوں، واکنگ ٹریکس، سبزہ زاروں اور تفریحی مقامات پر رنگ برنگے پھولوں اور آرائشی پودوں کی کاشت سے پارک کا حسن مزید نکھر کر سامنے آ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...