اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 12 مشکوک افراد، 11موٹرسائیکل تھا نے منتقل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 409افراد، 218گھرانوں۔۔۔
31ہوٹلوں، 67دکانوں، 201موٹرسائیکلوں اور 101گاڑیوں کو چیک کیا، جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 12مشکوک افراد اور 11موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھر میں سکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے۔