تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر بارے ایک پیج پر،سیدال خان

تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر بارے ایک پیج پر،سیدال خان

مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالا جانا چاہیے،وفد سے گفتگو

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے مقامی نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔وفد میں جاوید راٹھور، سردار ذوالفقار، سردار ممتاز خان اور شفیق احمد بٹ شامل تھے۔ وفد نے آزاد کشمیر میں درپیش مختلف عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ سیدال خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مسئلہ کشمیر پاکستانی قوم کے دل کے قریب ترین مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق نکالا جانا چاہیے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ اداروں اور نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں