راولپنڈی:کلرکس، اساتذہ کی ترقی کیلئے اجلاس 27جون طلب
ڈی سی اوز، پروموشن کمیٹی کے ممبران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکو لیٹر جاری
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مطالبہ پرکلریکل سٹاف کی پروموشن کیلئے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی یاسین بلوچ نے ڈی پی سی کا اجلاس 27جون کو طلب کر لیا۔ مرزا توقیر احمد صوبائی نائب صدر ایپکا نے بتایا کہ 27جون کو ڈی پی سی کیلئے تمام ڈی سی ا وز سمیت پروموشن کمیٹی کے ممبران جن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایک حکومتی نمائندہ بھی شامل ہے کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں اساتذہ کے پی ایس ٹی سے سی ایس ٹی اور ایس ٹی سے ایس ایس ٹی کی ترقیاں ہونگی اور 5جونیئر کلرک سینئر اور 4سینئر کلرک اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پائیں گے جبکہ درجہ چہارم گریڈ ایک سے 8کے ملازمین کی بطور جونیئر کلرک پروموشن کیلئے ٹائپنگ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔