بی آئی ایس پی، ون لنک پارٹنر بینکوں میں تعاون کا معاہدہ

بی آئی ایس پی، ون لنک پارٹنر بینکوں میں تعاون کا معاہدہ

مستحق خواتین اب اپنے وظائف پاکستان میں کسی بھی جگہ سے لے سکیں گی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین اب اپنے ڈیجیٹل والٹ میں موصول ہونے والے وظائف پاکستان میں کسی بھی جگہ سے کسی بھی پارٹنر بینک کے قریبی ریٹیلر سے وصول کر سکیں گی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی مالی نظام میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ون لنک اور پارٹنر بینکوں کے درمیان انٹرآپریبل ادائیگی نظام کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ تقریب کی صدارت چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کی جبکہ اس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، ون لنک، حبیب بینک لمیٹڈ ، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک، ایزی پیسہ، جاز کیش اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں