پشاور کسٹمز، گزشتہ مالی سال 2.902ارب روپے کی آمدن

پشاور کسٹمز، گزشتہ مالی سال 2.902ارب روپے کی آمدن

ضبط شدہ سونا کی نیلامی سے 2.332ارب، چاندی سے 8کروڑ 90لاکھ روپے ملےضبط شدہ غیر ملکی کرنسی سے حاصل ہونیوالی آمدنی 479.975ملین روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے مالی سال 2025-26کے دوران محصولات کے حصول میں ایک نمایاں سنگِ میل عبور کیا ہے ، کلیکٹریٹ نے ضبط شدہ سونا، چاندی اور غیر ملکی کرنسی کی ضبطی و نیلامی سے مجموعی طور پر 2.902ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ دو مالی سالوں کی مشترکہ کارکردگی کے مقابلے میں 537.58فیصد زائد ہے۔ ضبط شدہ سونے سے حاصل ہونے والی آمدنی 2.332ارب روپے رہی جبکہ مالی سال 2024-25میں یہ 139.391ملین روپے اور مالی سال 2023-24میں 81.689ملین روپے تھی۔ اس طرح سونے سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 955.01فیصدکا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح مالی سال 2025-26 کے دوران ضبط شدہ چاندی سے 89.13 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی سے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھ کر 479.975ملین روپے تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025-26کے دوران نیلامی کے ذریعے 1.954ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ مالی سال 2024-25میں یہ 714.44ملین روپے اور مالی سال 2023-24میں 418.28ملین روپے تھی۔ اس طرح نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 72.51فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں