راولپنڈی فوڈ ٹیسٹنگ لیب، ٹریننگ سکول کیلئے 20کروڑ مختص

راولپنڈی فوڈ ٹیسٹنگ لیب، ٹریننگ سکول کیلئے 20کروڑ مختص

منصوبہ کی لاگت 40کروڑ، تکمیل کیلئے مزید 17کروڑ 50لاکھ درکار ہونگے

راولپنڈی (زاہد اعوان سے) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال 2026-27کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت راولپنڈی میں جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ٹریننگ سکول کے منصوبے کیلئے مجموعی طور پر 20کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اس سکیم کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 19کروڑ 81لاکھ روپے سے زائد کی رقم کیپٹل اور 18لاکھ 74ہزار روپے ریونیو کی مد میں فراہم کی جائے گی جس سے تعمیراتی کاموں میں تیزی آئے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں قائم کیے جانے والے اس اہم منصوبے کی مجموعی لاگت 40کروڑ روپے ہے۔ جون 2026تک اس منصوبے پر 2کروڑ 50لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ نئے بجٹ میں مختص رقم شامل ہونے کے بعد منصوبے پر پیش رفت مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔ نئے مالی سال میں 20کروڑ روپے کی فراہمی کے باوجود منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید تقریباً 17کروڑ 50لاکھ روپے درکار ہوں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں