اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن،21جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن،21جرائم پیشہ افراد گرفتار

1081گرام آئس اور مختلف بور کے 3پستول برآمد، مقدمات درج

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16اشتہاریوں سمیت 21جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ سنبل ، تھانہ سنگجانی اور تھانہ کرپا پولیس ٹیموں نے کیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1081گرام آ ئس اور مختلف بور کے تین پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے جبکہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 16مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں