اے این ایف کا ایکشن، 3نائجیرین سمیت 9ملزم گرفتار
ملک گیر کارروائیوں میں 30لاکھ کی 32.84کلو گرام منشیات برآمد
راولپنڈی (این این آئی) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3نائجیرین باشندوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کر کے 30لاکھ سے زائد مالیت کی 32.84کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب نائجیرین باشندے سے 118گرام آئس، 14گرام کوکین، کاک پل اسلام آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 116گرام آئس، 6گرام کوکین ، پشاور روڈ راولپنڈی کے قریب نائجیرین باشندے سے 5گرام کوکین ، پشاور یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 1کلو گرام چرس، کراچی میں کوریئر آفس میں قطر جانیوالے پارسل میں مردانہ کوٹ سے 1.3کلو گرام آئس، گلشن اقبال کراچی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے 287گرام آئس، ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 22.8کلو گرام چرس، سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 6کلو گرام چرس، ریلوے روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1.2کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔